Your channel viewers will see links here, including "subscribe" and "add as friend".
Profile
Name
strong beti
Description
اسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ اس چینل پر تلاوت قرآن پاک کی ویڈیوز اپلوڈ کی جاتی ہے پلیز اس چینل کو ثواب کی نیت سے زیادہ سے زیادہ سپورٹ کریں جزاک اللّٰہ خیرا کثیرا
Subscribers
1.06K
Subscriptions
Recent Activity
|
strong beti
*میری آپ بیتی 🥲*
حصہ سوم۔۔۔ آخری قسط
پولیس سسٹر نے کہا کہ آپ کو اپنی فیملی میں سے بھی کسی ایک کا ساتھ لینا پڑے گا اور آپ کے پاس کم از کم ایک لاکھ ہونا چاہئے کیونکہ کام جلدی کروانے کے لیے پولیس چائے پانی لیتی ہے ۔۔۔۔ پولیس سسٹر کی یہ بات سن کر میں ایک بار پھر سے پریشان ہو گئ کیونکہ اگر میرے پاس ایک لاکھ ہوتے تو بھلا میں پولیس کی مدد لیتی 🥺اور اگر میں گھر میں کسی کو بتا سکتی تو کیا اکیلی پولیس تک جاتی ۔۔۔۔
خیر میں اس دن سارا دن پریشان رہی میرے گھر والے بھی مجھے دیکھ کر پریشان تھے کہ اسے کیا ہو گیا ہے کھانا پینا بھی چھوڑ دیا ہے اور بچوں کی دیکھ بھال بھی ۔۔۔۔ میں بہت ہی مشکل کیفیت میں تھی کبھی خیال آتا کہ سب کو چھوڑ کر کہیں بھاگ جاؤں اور کبھی سوچتی کہ خود کشی کر لوں 🥲 کیونکہ اگر یہ سب سامنے آ جاتا تو میرا جینا مشکل ہو جاتا میں کس کس کا منہ بند کرتی 🥲
اس سے اگلی صبح میں اٹھی میں نے اللّٰہ پاک سے مدد مانگی اچانک ایک دوست کا میسج آیا کہ کیسی ہیں آ پ ۔۔۔۔ میں نے کہا الحمدللہ میں نے اس سے کوئ بات بھی ایسی ڈسکس نہیں کی لیکن پتہ نہیں اسے کیسے پتہ چلا کہ اس نے مجھ سے پوچھا کہ آپ پریشان کیوں ہیں ؟ اور میں نے بھی جواب میں کہہ دیا کہ بہت بڑی مشکل میں ہوں 😭 اور ایسی مشکل ہے کہ کسی کو بتا بھی نہیں سکتی ۔۔۔۔ اس نے کہا مجھے بتائیں تو سہی ہو سکتا ہے کہ میں آپ کی مشکل کا کوئ حک نکال دوں یا آپ کے کسی کام آ جاؤں ۔۔۔۔ میں نے کہا مجھے ارجنٹ ایک لاکھ روپے چاہیے 🥺کیا آپ ایسی کوئ مدد ہو سکتی ہے میری ؟؟ اس نے کہا ٹھیک ہے آپ بتائیں کس اکاؤنٹ میں پیسے بھیجنے ہیں آپ کو پیسے مل جائیں گے جب آپ کہیں گی ۔۔۔۔ مجھ میں ایک امید سی جاگ گئ 🥲
پھر اس نے بار بار میسج کیے کہ مجھے مسلہ ضرور بتائیں ہو سکتا ہے کہ میں آپ کو کوئ اچھا مشورہ دے دوں ۔۔۔۔ آخر میں نے کال کر کے اسے اپنی ساری پریشانی بتا دی تو اس نے مجھے کہا آپ یہ پیسے اس بلیک میلر کو مت دینا آپ یہ پیسے کیس پہ استعمال کریں کیونکہ بلیک میلر آپ کو بلیک میل کرنا کبھی نہیں چھوڑے گا ۔۔۔۔ اور اس نے مجھے مشورہ دیا کہ آپ اپنے گھر میں شوہر کو یا سسر کو یا کسی بھی ایک فرد کو اس بات سے ضرور اگاہ کریں ورنہ آپ کے لیے بعد میں پریشانی بن جائے گی ۔۔۔۔
میں نے ایسا ہی کیا ۔۔۔۔ میں نے اسی رات اپنے شوہر کو ہمت کر کے سب کچھ بتا دیا 🥲 مجھے شوہر کے برے روئیے کی بہت فکر تھی اور ڈر تھا کہ شاید وہ ہنگامہ ہی کھڑا نا کر دے ۔۔۔۔ خیر انہوں نے ایسا کچھ نہیں کیا وہ کافی زیادہ غصے تو ہوے لیکن الحمدللہ انہوں نے میری بات پہ یقین کر لیا کہ اس سب میں میرا وہی قصور ہے کہ میں شگو کی مدد کرنے جا رہی تھی 🥹
انہوں نے فوراً میرے سسر ابو کو کمرے میں بلایا اور اندر سے لاک کر کے سب کچھ میرے سسر ابو کو بتا دیا 🥹سسر ابو بھی کافی غصہ ہوے لیکن وہ بھی مجھے اچھے سے جانتے ہیں کہ میں کریکٹر لیس نہیں ہوں الحمدللہ انہوں نے بھی مجھ پر یقین کر کے میرا ساتھ دیا ۔۔۔۔
اگلی ہی صبح ہم تینوں پولیس سٹیشن گئے ہم نے ساری بات ریورٹ کروائ کچھ چیزیں پولیس نے اپنی طرف سے بھی ایڈ کیں جیسا کہ انہوں نے لکھا کہ سلیم بلیک میل کر کے اب تک دو لاکھ مجھ سے لے چکا ہے ۔۔۔۔ جیسا کہ شگو اور سلیم کے غلط تعلقات ہیں اور وہ ایسے اور بھی فراڈ کرتے ہیں وغیرہ وغیرہ ۔۔۔۔۔ میں نے ایک دو بار کہا کہ یہ باتیں جھوٹ ہیں یہ ایڈ مت کیجیے لیکن وہ لوگ غصہ ہونے لگ گئے تو میں نے خاموشی سے انگوٹھا لگا دیا ۔۔۔۔۔۔
ٹھیک اس کے دو دن بعد یعنی تین چھ ستمبر 2026 کو پولیس نے ہمارے گاؤں میں چھاپا مارا اور سلیم کو اس کے گھر کے تمام ڈیوائسز سمیت گرفتار کر کے لے گئ اور شگو کے گھر سے بھی دو موبائل لے گئ اور ساتھ وارن کر گئ کہ شگو پہ بلیک میلنگ کے الزامات ہیں ہم تفتیش کر رہے ہیں اور اگر ایسا کوئ ایک بھی ثبوت ملا تو اسے بھی پیش ہونا پڑے گا ۔۔۔۔۔ لیکن پولیس نے یہاں کسی کو بھی نہیں بتایا کہ یہ کیس کس نے کروایا ہے پولیس نے سلیم کو ڈکیٹی کے الزام میں پکڑا جو ریسنٹلی ہمارے علاقے میں ہوئ تھی اور کہا کہ آپ کا نام بھی شامل ہے ۔۔۔۔۔
پولیس اسٹیشن جا کر سلیم کو پتہ چلا کہ یہ سب کچھ میں نے کروایا ہے
سات ستمبر کو پولیس نے مجھے بھی وہاں بلوایا ہم لوگ گئے تو پولیس نے سلیم کے سامنے مجھ سے ساری بات کھولنے کو کہا کہ پہلے دن سے اب تک سب کچھ بتائیں ۔۔۔ میں بتاتی گئ پولیس اس سے پوچھتی بولو یہ سچ ہے یا وہ جھوٹ بول رہی ہے اور وہ سب سچ اگلتا گیا کہ جی یہ سب سچ ہے لیکن اس نے مجھ سے پیسے لیے ہیں اور یہ میرے گھر پیسے نہیں چھوڑ کر گئ تھی کہیں راستے میں گر گئے ہونگے ۔۔۔۔
پولیس نے کہا جدھر بھی گئے وہ تمہارے خاطے میں ہیں یہ ایک روپیہ بھی تمہیں نہیں دے گی بلکہ تم دو لاکھ تیس ہزار جمع کرواؤں اور اپنے ڈیوائسز لے کر یہاں سے نکلو ۔۔۔۔ ساتھ میں پولیس نے اس سے انگوٹھے لگوائے کہ اگر اس کی کوئ ویڈیو یا تصویر دنیا کے کسی بھی کونے سے کسی بھی سوشل میڈیا پر پائ گئ یا کسی تیسرے بندے کے کسی ڈیوائس میں ملی تو اس سب کے ذمہ دار تم ہوگے اور تم پہ سخت کاروائ کی جائے گی 🥰🥰🥰
اس سب کے بعد ہم لوگ گھر واپس آ گئے اور میں اتنے لمبے عرصے کے بعد آج خود کو ہلکا محسوس کر رہی تھی ۔۔۔۔۔ گھر میں کسی بھی طرح سے میری ساس امی کو اس سب کا پتہ چلا تو انہوں نے نے پوری فیملی کو بتا دیا اور ابھی تک میں ایک دو فیملی ممبرز کے ٹانٹس برداشت کر رہی ہوں اور ناجانے کب تک برداشت کروں گی ۔۔۔۔ لیکن یہ سب اس بربادی سے کہیں کم ہے جو مجھے پچھلے چار مہینوں سے نظر آ رہی تھی ۔۔۔۔ سسرال میں تو ایک دو لوگ ایسے ہوتے ہی ہیں جو صرف بہانہ ڈھونڈھ رہے ہوتے ہیں آپ کو ذلیل کرنے کا ۔۔۔۔۔ اصل بات یہ تھی کہ میرے شوہر مجھے سمجھتے الحمدللہ انہوں نے مجھے سمجھا ہے لیکن وہ ابھی تک مجھ سے ناراض ناراض رہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ مجھ سے قریب تو تمہاری دوستیں ہیں جن سے تم نے مدد بھی مانگی اور شئیر بھی کیا ۔۔۔۔ میرا تمہارا رشتہ اتنا کمزور ہے مجھے یہ جان کر دکھ ہوا 🥹وہ شکوہ کرتے ہیں کہ تم نے شگو کی بات سنی مجھ سے مشورہ تک کہ لیا اور منہ اٹھا کر اس بیغیرت کے گھر چلی گئ 🥹 پھر جو کچھ بھی وہاں ہوا تم نے مجھ سے ذکر تک نہیں کیا جبکہ میں اور باقی فیملی ممبرز سلیم کے ساتھ اٹھتے بیٹھتے رہے ۔۔۔۔ پھر پیسوں کی ضرورت پڑی تو دور کے لوگوں کو یہ سب ڈسکس کیا جبکہ تم انکی نہیں میری عزت ہو 🥹🥹
انکے یہ سب شکوے بجا ہیں لیکن میری سیچئوش ایسی تھی کہ مجھے کچھ سمجھ ہی نہیں آ رہا تھا ۔۔۔۔۔۔
خیر الحمدللہ میں اس سب سے آزاد ہو گی ثم الحمدللہ
اگر اس سب میں مجھے شدید پچھتاوا ہے تو صرف اس بات کا ہے کہ اس شخص نے مجھے بے پردہ کیا اور مجھے چھوا 🥹😭😭 اور اس کے لیے میں خود کو شائد کبھی بھی معاف نہ کر سکوں 🥲🥲
*سبق نمبر 1*
میں سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ زندگی میں کبھی بھی کہیں بھی کوئ کتنا ہی پھنسا ہوا کیوں نا ہو حتیٰ کہ مرنے والا ہی کیوں نہ ہو ۔۔۔۔ آپ اگر اس کی مدد خود کر سکتے ہیں تو ضرور کریں لیکن اگر اس کی مدد کے لیے آپ کو کسی دوسرے کی مدد لینی پڑے تو یہ رسک کبھی مت لیں ۔۔۔۔۔ 🙏🙏
*سبق نمبر 2*
کوئ بھی شخص چاہے آپ کا کتنا ہی قریبی کیوں نا ہو اگر آپ اس کے بارے میں نہیں جانتی تو اس کی زبان پہ پہلی ہی بار پہ یقین مت کریں خود کو کچھ وقت دیں سوچنے اور سمجھنے کے لیے ۔۔۔
*سبق نمبر 3*
چاہے کوئ لین دین کا معاملہ ہو یا کوئ اور معاملہ ہو کسی کو بھی مذاق میں بھی اپنی کوئ کسی بھی قسم کی ویڈیو تنہائ میں مت بنانے دیں
*سبق نمبر 4*
اگر آپ خدا نخواستہ کسی مشکل کا شکار ہو گئ ہیں تو اپنے شوہر ، سسر ،بھائ یا کسی بھی فیملی ممبر سے ضرور ڈسکس کر لیں یہ سب ہمارے اپنے ہیں وقتی غصہ کریں گے لیکن کوئ درندے نہیں ہیں جو آپ کو مار ہی ڈالیں گے
اللّٰہ پاک سب بہنوں کی عزت کی حفاظت فرمائے اور ہر ایک کی بیٹی کو نامحرم کے ہر قسم کے جال سے محفوظ فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین
|
||
|
strong beti
بنت حوا کی بیتی* 🥲
حصہ دوم
میں اس دن بہت روئ ۔۔۔۔ کیونکہ شگو سے پہلے بھی میری ایک بیسٹ فرینڈ تھی جس نے کسی اور طریقے سے مجھے دھوکہ دے کر چھوڑ دیا تھا 🥹 مجھے دکھ اس بات کا ہو رہا تھا کہ میں لوگوں کو پہچاننے میں اتنی ناکام کیوں ہوں ؟
مجھے میرے قریبی لوگ شگو کے بارے میں کہتے رہے کہ وہ اچھی لڑکی نہیں ہے لیکن میں جب سے یہاں آئ تھی شگو سے بڑھ کر میرا ساتھ کسی نے نہیں دیا تھا ، ہر دکھ سکھ میں شگو میرے ساتھ ہوتی ، لیکن یہ سب جاننے کے بعد میں نے ہمارے پچھلے تعلقات پہ توجہ دی تو مجھے ہر ایک چیز واضح ہو گئ کہ شگو نے ہمیشہ میرے ساتھ اپنے مفاد کے لیے تعلق رکھا تھا اور ہمیشہ وہ مجھے استعمال کرتی رہی تھی 🥹
میں جو جو باتیں اپنے سسرال کی شگو کو جا کر کہتی تھی وہ سب کی سب میری ساس اور نند کو بتا دیتی تھی اور ہمارے گھر میں فساد رہتا تھا اور جب فساد مچتا تو میرے زخموں پہ مرحم لگانے وہ آ جایا کرتی تھی ۔۔۔۔ میں اکثر سسرال والوں کے رویہ پہ صبر اختیار کرتی تھی لیکن شگو ہمیشہ مجھے کہتی تھی کہ تم یہ سب کیوں برداشت کرتی ہو ۔۔۔۔ تم آگے سے انہیں جواب دیا کرو ، جو گالی تمہیں دیں ویسی تم دیا کرو، جو الزام تم پہ لگاتے ہیں وہی تم بھی لگایا کرو تم آخر برداشت ہی کیا کرتی ہو انہیں ۔۔۔۔۔
اور صحبت کا اثر تو ہوتا ہی ہے ۔۔۔
اس کی باتوں میں آ کر میں نے بھی دو تین بار اپنے سسرال میں کچھ لوگوں سے زبان درازی کی جس کے بعد وہ میرے خلاف ہو گئے اور سیم یہی باتیں سیم اسی وقت میں وہ میرے سسرال والوں سے بھی کرتی رہی کہ کل کی آئ لڑکی تم لوگوں کے سامنے زبان چلاتی ہے اور تم لوگ برداشت کر لیتے ہو حد ہے کیا مجبوری ہے تم لوگ اسے میکے بھیج دو ایک ہفتے میں عقل ٹھکانے آ جائے گی وغیرہ وغیرہ وغیرہ (مجھے ان سب باتوں کا علم یہ معاملہ حل ہونے کے بعد ہوا🥲)
خیر ۔۔۔۔ وہ دونوں مل کر مجھ پر پریشر بڑھاتے گئے ۔۔۔ میری سمجھ میں کچھ نہیں آ رہا تھا کہ میں خود کو اس مصیبت سے کیسے نکالوں ۔۔۔ کبھی دل کرتا کہ شگو کی نند یا ساس سے کہہ کر مدد مانگوں ، کبھی دل کرتا کہ سلیم کی بہن یا امی سے بات کر کے معاملہ حل کراؤں ۔۔۔ لیکن پھر ہمت ساتھ نا دیتی یہ سوچ ذہن میں تکلیف دیتی کہ بات کسی ایک بھی باہر کے بندے کو پتہ چلی تو میں خواہ مخواہ بدنام ہو جاؤں گی کوئ یقین کرے گا اور کوئ بڑھا چڑھا کر الٹا مجھ پہ ہی کیچڑ اچھالے گا 🥲
مجھے اپنی فیملی میں بھی کوئ بندہ نظر نہیں آ رہا تھا کہ جسے میں بتاؤں تو میرا مسلہ حل ہو جائے ۔۔۔۔ سسرال والوں میں کسی کو بھی نہیں بتا سکتی تھی کیونکہ ہر بہو کے ذہن میں یہ بات ہوتی ہے کہ میرے سسرال والے میرے کردار میں عیب ڈھونڈھنے کی کوشش میں ہوتے ہیں اور کوئ چھوٹا سا عیب ملنے کی دیر ہے وہ تو مجھے ذلیل کر کے رکھ دینگے ۔۔۔۔۔
شوہر سے شئیر نہیں کر سکتی تھی کیونکہ وہ بہت ہی سخت مزاج انسان ہیں میکے میں مجھے کوئ ایسا بندہ نہیں مل رہا تھا جو مجھے سنے سمجھے اور پھر مدد کرے ۔۔۔۔ ایسا لگتا تھا کہ دنیا میں اس وقت میرا کوئ بھی نہیں ہے جو مجھے سمجھ سکے مجھ پر یقین کرے اور میری مدد کرے 🥲🥲
پھر 17اگست2026 کی صبح سلیم بہانے سے میرے سسر ابو سے ملنے میرے گھر آ گیا سسر ابو نے انکے لئے چائے بنوای چائے پیتے پیتے اس کا موبائل بجا تو اس نے کال اٹھائ (اس وقت سلیم جانتا تھا کہ میں اسے دیکھ رہی ہوں اور سن سکتی ہوں)۔۔۔۔ اس نے کال پک کی اور غصے میں بولا ۔۔۔ *ہاں مجھے کوئ مزید بہانہ نہیں چاہیے تمہارے پاس صرف ایک ہفتے کا وقت ہے اس بار تو میں صرف تمہیں وارن کرنے آیا تھا تمہارے گھر لیکن اگلی بار خدا کی قسم سارے ثبوت لیکر آؤں گا اور اپنے سارے پیسے لیکر جاؤں گا*
یہ بات کر کے اس نے موبائل جیب میں ڈال لیا میں تو سمجھ گئ تھی کہ اس نے یہ سب صرف مجھے سنایا ہے مجھے وارن کیا ہے 🥹 لیکن میرے سسر ابو نے اس سے پوچھا کون تھا فون پہ اور کیا بات ہے ۔۔۔۔ اس نے کہا کوئ ہے جاننے والا پیسے ادھار دئیے تھے چار ماہ پہلے دو ہفتے کے وعدہ پر اور ابھی تک زلیل کر رہا ہے پیسے وآپس نہیں کر رہا ۔۔۔۔ اس کے بعد میں وہاں سے چلی گئ اللّٰہ جانے آگے ان دونوں نے کیا کیا بات کی ۔۔۔۔
میں اچھی طرح سمجھ گئ تھی کہ مجھے ایک ہفتے کا وقت دے کر گیا ہے ۔۔۔۔ میں دو گھنٹے مسلسل روتی رہی مجھ سے ساس ، نند ،دیور سب نے پوچھا کیا بات ہے آپ کیوں پریشان ہیں رو کیوں رہی ہیں میں نے طبیعت خراب ہے کا بہانہ لگا کر ٹال دیا ۔۔۔۔
آخر میں نے اپنی قریبی دوستوں سے پیسے ادھار لینے کے لیے رابطہ کرنا شروع کر دیا ۔۔۔۔ میں نے پانچ دوستوں کو کال کی ان میں سے ایک نے کہا کہ ٹھیک ہے میں بیس ہزار روپے دے دوں گی باقیوں نے سوری کہہ کر منع کر دیا ۔۔۔۔
پھر میری ایک وٹس اپ پہ بنی ہوئ دوست جو کہ جاپان میں رہتی ہے میں نے اس سے رابطہ کیا کیونکہ وہ مجھے تحفے تحائف بھیجتی رہتی تھی ۔۔۔۔ اسے میں نے اپنی ساری بات شئیر کر دی اور اسے کہا کہ مجھے ایک لاکھ ادھار دے دو میں آپ کو پانچ چھ مہینے تک لوٹا دوں گی ۔۔۔۔ اس نے میری ساری بات سن تو لی لیکن اس کی باتوں سے مجھے لگا جیسے وہ مجھ پر یقین نہیں کر رہی جیسے اسے لگتا ہے کہ میرے ساتھ یہ سب معاملات نہیں واقع ہوے میں صرف اس سے پیسے لینے کے لیے یہ بہانہ لگا رہی ہوں ۔۔۔۔ خیر میں نے اسے مزید مدد مانگنی چھوڑ دی 🥲
اب میرے پاس صرف چار دن تھے باقی ۔۔۔۔ پھر ایسے ہی وٹس اپ پر بنے ایک اور دوست سے بھی میں نے اپنا سارا معاملہ شئیر کیا اور پیسے ادھار مانگے لیکن اس نے بھی پیسے دینے سے انکار کر دیا لیکن اس نے مشورہ دیا کہ مجھے ہمت کر کے سب کچھ پولیس میں ریپورٹ کروانا چاہیے ۔۔۔۔۔
اس کے بعد میں اس بارے میں سوچنے لگ گئ میرے پاس وقت کم تھا ۔۔۔۔۔ میں نے اپنی دوستوں کی مدد سے اپنے گاؤں کے قریبی شہر کے پولیس اسٹیشن میں سے کسی پولیس اہل کار کا رابطہ نمبر لیا ۔۔۔۔۔ میں نے ان سے بات کی تص انہوں نے مجھے لیڈی اہل کار کا نمبر دے دیا ۔۔۔۔ میں نے اس سسٹر سے بات کی تص مجھے وہ کافی اچھی لگی میں نے اس سسٹر سے اس کے گھر کا اڈریس لے لیا ۔۔۔۔ پھر میں اپنی نند کو ساتھ لیکر اس کے گھر چلی گئ کیونکہ میری نند بائیک چلا لیتی ہے اور وہ مجھ سے زیادہ سوال جواب بھی نہیں کرتی ۔۔۔۔ میں نے نند سے کہا کہ مجھے کسی دوست نے دعوت دی ہے ہم ساتھ چلتے ہیں ۔۔۔۔وہاں جا کر میں نے اس لیڈی اہل کار کی امی اور اس سے علیحدگی میں ملاقات کی اور رو رو کر اپنی ساری داستان سنائی ۔۔۔۔۔ سسٹر نے مجھے کہا کہ آپ کو اپنی فیملی کا ساتھ لینا پڑے گا اور آپ کے پاس کم از کم ایک لاکھ بھی ہونا چاہیے کیونکہ کام تو ہو جائے گا لیکن پولیس چائے پانی کے بغیر جلدی بات نہیں سنتی ۔۔۔۔۔۔
جاری ہے
|
||
|
strong beti
بنت حوا کی بیٹی کی کہانی 🥲*
حصہ اول ۔۔۔
یہ صرف ایک داستان نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے جو اس روئے زمین پہ بسنے والی ایک روح جے جھیلی ہے ۔۔۔۔ میں تو اسے گمنامی حالت میں لکھ رہی ہوں لیکن لکھنے کے صرف دو مقاصد ہیں ۔۔۔
1۔۔۔ کسی مجھ جیسی کو ایسی واردات سے بچانا
2....بات ایسی ہے کہ کسی قریبی سے بھی شئیر نہیں کر سکتی ۔۔۔ سو لکھ کر ہزاروں لوگ سے شئیر کر کے دل کا بوجھ ہلکا کرنا
3 مئ2026
دوپہر کا وقت تھا میں حسب معمول اپنے کام کاج سے فارغ ہو کر اپنی ہمسائی جو کہ میری بیسٹ فرینڈ بھی تھی اس کے گھر گئ کہ جا کر ہمیشہ کی طرح سسرال کے لہجے شئیر کر کے دل کا بوجھ ہلکا کر آؤں ۔۔۔۔۔ میں نے دستک دی میری دوست شگفتہ اداس چہرے کے ساتھ باہر آئ اور دروازہ کھول کر بنا کچھ کہے واپس اندر چلی گئ ۔۔۔۔ میں پریشان ہوئ کہ اسے کیا ہو گیا ہے
جب میں اندر گئ تو وہ چٹائ پہ بیٹھ کر گھٹنوں میں سر ڈال کر رونے لگ گئ میں نے اس سے بار بار پوچھا شگو کیا ہوا ہے ؟ آپ کل بھی کچھ پریشان تھیں مجھے بتائیں تو سہی کہ ہوا کیا ہے 😕 لیکن وہ ہر بار ایک ہی جواب دیتی ۔۔۔۔ *کچھ نہیں*
میں نے اسے بہت فورس کیا کہ مجھے بتاؤ تمہارے ساتھ مسلہ کیا ہے وہ مجھے کہنے لگی کہ اگر میں نے تمہیں بتا دیا تو تم بھی مجھ سے منہ موڑ لو گی اور کبھی مجھ سے ملنا بھی پسند نہیں کرو گی ۔۔۔۔
میرا تجسس مزید بڑھ گیا ۔۔۔ میں نے کہا ایسا کیا ہے جو میں تم سے ناراض ہو جاؤں گی تم مجھے بتاؤ میں تمہیں سمجھوں گی اور ناراض نہیں ہونگی ۔۔۔۔۔ اس نے کہا میں کچھ نہیں بتا سکتی اور ایک پیکٹ لے آئ جس کے بارے میں اس نے کہا کہ اس میں زہر کی گولیاں ہیں اور اگلے دو دن میں کسی بھی وقت یہ کھا کر مر جاؤں گی 😥
میں تو جیسے پریشانی کے عالم میں اس کی منت کرنے لگ گئ کہ آپ ایک بار مجھے مسلہ بتائیں ہو سکتا ہے کہ میں کوئ مدد کر سکوں آپ کی ۔۔۔۔۔۔اخر ایسی کیا قیامت آ گئ ہے جو تم یہ سب کرنے جا رہی ہو ؟؟اور میں بھلا تمہیں یہ سب کرنے دوں گی ؟؟
بہت زیادہ منت سماجت کرنے اور رونے دھونے کے بعد اس نے مجھے بتایا کہ شادی سے پہلے میں کسی سے پیار کرتی تھی اور اس معاملے میں کافی حد تک آگے نکل گئ تھی وہ لڑکا میری ویدیوز بناتا رہا اور ڈیٹا سیو رکھتا رہا اب دو ماہ سے وہ مسلسل من تنگ کر رہا ہے مجھے بلیک میل کر کے پیسے منگواتا ہے اور اس بار اس نے ڈیڑھ لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کر دی ہے اور میرے پاس صرف آج اور کل کا وقت ہے وہ اس کے بعد میرا سارا ڈیٹا میرے سسرال والوں کو بھیج دے گا ۔۔۔۔ لیکن اس سے پہلے میں خود کشی کر لوں گی کیونکہ مجھ سے اتنی ذلت برداشت نہیں ہوگی 😥
میں اس کی سب بات سن کر خاموش ہو گئ اور کچھ سوچنے لگی کہ وہ زارو قطار رو کر مجھ سے مدد کی بھیگ مانگنے لگ گئ کہ پلیز مجھے ایک لاکھ بیس ہزار کا انتظام کر دو میرے پاس تیس ہزار ہے ۔۔۔۔ میری عزت بچا لو میری زندگی بچا لو میرے بچے رل جائیں گے میرا گھر اجڑ جائے گا 🥹
میں نے اسے کہا یار اتنے کم وقت میں میں اتنے پیسے کہاں سے لے آؤں میرے پاس دس پندرہ ہزار تع ہو جائے گا مگر یہ بہت زیادہ ہیں اور ویسے بھی یہ حل نہیں ہے تمہارے مسلے کا آج وہ ڈیڑھ لاکھ مانگ رہا ہے اور کل وہ تین لاکھ مانگے گا ۔۔۔۔۔ وہ اور شدت سے رونے لگ گئ اور کہنے لگی کہ میرے پاس اس کے علاوہ کوئ اور راستہ نہیں ہے فلحال ۔۔۔۔۔ اور اس نے وعدہ کیا ہے کہ اس کے بعد سب کچھ ڈیلیٹ کر دوں گا
آپ پلیز کسی سے ادھار لیکر دے دع میں دو تین ہفتوں تک اپنی رنگ بیچ کر آپ کو واپس کروں گی اور آپ جہاں سے لینگی انہیں واپس کر دینا ۔۔۔۔ میں نے کہا میں نے کبھی کسی سے اتنے پیسے ادھار نہیں لیے نا کوئ ہے جو مجھے دے سکتا ہے میں کس سے پیسے لوں ۔۔۔۔ تو اس نے خود ہی مجھے ایک آدمی کا نام لیکر کہا کہ وہ فلاں بندہ ہے نا وہ آپ کی بہت عزت کرتا ہے اور اس کے پاس پیسے بھی ہیں وہ تمہیں ضرور دے دے گا پلیز میری اور میرے بچوں کی زندگی کا سوال ہے تم ایک بار میرے لیے اس سے پیسے مانگ کر دیکھو لیکن تم اسے میرے بارے میں کچھ مت بتانا ۔۔۔۔۔۔
وہ آدمی واقع ہی بہت عزت دار اور ہمیشہ مجھے آپی کہتا تھا میں اس سے پردہ کرتی تھی لیکن کہیں آمنا سامنا ہوتا تو دعا سلام ضرور ہو جاتی تھی ۔۔۔۔ میں نے شگو کی پریشانی دیکھ کر فوراً کہہ دیا چلیں میں اس کے گھر جاؤں گی اگر موقع ملا تو پھر پیسوں کی بات بھی کروں گی ۔۔۔۔ وہ فوراً بولی تم ابھی جاؤ پلیز ۔۔۔۔ اس وقت وہ گھر پہ ہے اور اس کی امی اور بہن کہیں گئے ہوے ہیں وہ گھر پہ اکیلے ہونگے آپ ابھی جا کر بات کریں پلیز پلیز پلیز 🙏
میں نے آؤ دیکھا نا تاؤ ۔۔۔۔ میرے سر پہ نیکی کا بھوت سوار تھا جیسے ۔۔۔۔۔ میں نے اپنی اور اپنے گھر والوں کی عزت کے بارے میں نا سوچا کہ میں جانتی ہوں کہ وہ گھر پہ اکیلا ہے تع مجھے اس وقت نہیں جانا چاہیے ۔۔۔۔ ایسا کچھ بھی سوچے بغیر میں وہاں چلی گئ ۔۔۔۔
دروازے پہ دستک دی تو جیسے وہ انتظار میں تھا فوراً دروزاہ کھل گیا ۔۔۔۔ (یہ سب چیزیں بعد میں سمجھ آئیں)
میں سلام کیا اور کہا سلیم بھای مجھے آپ سے ضروری بات کرنی ہے بہت بڑی مدد کی ضرورت ہے اس نے کہا بولیں آپی ۔۔۔۔ میں نے کہا مجھے ایک لاکھ بیس ہزار چاہیے دو ہفتوں کے لیے ۔۔۔۔ پھر میں آپ کو واپس کر دوں گی لیکن آپ نے کسی کو بتانا بھی نہیں ۔۔۔۔۔
اس نے کہا ٹھیک ہے آپی میں پیسے تع آپ کو دے دیتا ہوں لیکن کل کو آپ کے ساتھ کوئ مسلہ بن جائے یا زندگی موت کا کچھ پتہ نہیں تو میں وہ پیسے کیسے وصول کروں گا تو میں چاہتا ہوں کہ آپ کو پیسے دیتے ہوے میں ایک ویڈیو بناؤں تاکہ میرے پاس ثبوت تو ہو ۔۔۔۔۔ میں نے کہا ویڈیو کی کیا ضرورت ہے دو ہفتوں کی بات ہے میری دوست شگو کع گواہ رکھ لیں پھر آپ کو پیسے مل جائیں گے اگر مجھے کچھ ہو بھی گیا تو ۔۔۔۔۔
اس نے کہا آپ شگو کو چھوڑو مجھے اس پہ بھروسہ نہیں آپ پریشان نا ہوں بس آپ کے ہاتھوں کی ویڈیو بناؤں گا جب آپ پیسے پکڑو گی اور دو ہفتوں میں جب آپ دو گی تو میں وہ ڈیلیٹ کر دوں گا 🥹
میں نے پھر سے بیوقوفی کی اور است کہا ٹھیک ہے آپ بنا لینا ویڈیو ۔۔۔۔ اس نے کہا اندر آ جائیں یہاں مناسب نہیں ۔۔۔۔ میں گھر کے اندر چلی گئ اس نے مجھے پیسے دئیے ۔۔۔۔ ویڈیو بنائ اور بناتے ہوے کہا کہ یہ پیسے آپ اپنی مرضی سے لے رہی ہیں نا ، کل کو یہ تو نہیں کہیں گی کہ زبردستی ویڈیو بنائ تھی میں نے ہنس کر کہا کیسی بات کر رہے ہیں آپ ادھر دو پیسے ۔۔۔۔۔
بس ویڈیو بھی بن گئ پیسے بھی مل گئے ۔۔۔۔
جب میں کمرے سے باہر نکلنے لگی تو حرام خور نے میرا دوپٹہ پکڑ لیا اور پیچھے کی طرف کھینچا 🥹🥹
مجھے شدید غصہ آیا اور میں سمجھ گئی کہ یہ انسان کے روپ میں اس وقت شیطان بن چکا ہے ۔۔۔۔ میں نے بہت کوشش کی لیکن وہ میرا دوپٹہ اتارنے میں کامیاب ہو گیا 🥹🥹🥹
صرف اتنا ہی نہیں اس نے مجھے غلط جگہ ٹچ کرنے کی کوشش کی میں وہاں سے بھاگ جانے میں الحمدللہ الحمدللہ کامیاب ہو گئ 🥹🥹
وہ پیسے بھی کچھ ادھر ہی گر گئے اور کچھ میرے ہاتھ میں رہے ۔۔۔۔
اس سب کی ویڈیو کسی اور کیمرے سے بھی ریکارڈ ہو رہی تھی 🥹🥹🥹
میں صرف دو اڑھائ گھنٹوں کے اندر اندر خود کو بلا وجہ مکمل طور پہ پھنسا کر وہ پیسے شگو کو دے کر گھر آ گئ 🥹🥹🥹
میں نے شگو سے اس معاملے کا کوئ ذکر نہیں کیا ۔۔۔۔ میں تین چار دن ڈیپریسڈ رہی سجدے میں روتی ،نماز کے بعد روتی کہ یا اللّٰہ یہ میرے ساتھ کیا ہو گیا ہے مگر میرے علم میں نہیں تھا کہ اس شخص نے بہت گھٹیا طریقے سے میری ویڈیو بنا کر ایڈٹ کر لی ہوئ ہے ۔۔۔۔۔
پانچ دن بعد شگو دو میرے گھر آئ اس نے مجھ سے حال احوال پوچھنے کا ڈرامہ کیا اور کہا میرا مسلہ تو حل ہو گیا ہے لیکن تمہارے لیے بری خبر ہے میں نے کہا کیوں کیا ہوا ۔۔۔۔۔ اس نے مجھے بتایا کہ سلیم بھائ نے تمہارے لئے ایک پیغام بھیجا ہے میں نے کہا کیا وہ کہتی سلیم بھائی نے مجھے تمہاری ایسی ایسی ویڈیو دیکھائ ہے اور کہا ہے کہ اسے کہو یا تو مجھ سے ملے یا پھر چار دن کے اندر میرے پیسوں کا انتظام کرے ورنہ میں تمہارے شوہر کو وہ سب ویڈیو بھیجوں گا ۔۔۔۔۔۔
میں نے جو گناہ کیا ہی نہیں تھا اس کی سزا میں پڑنے لگی تھی 🥹🥹
میں نے سلیم کا نمبر لیا اس سے اور شگو سے کہا کہ وہ پیسے مجھے جلدی واپس کرو تاکہ میں اسے واپس دوں شگو نے کہا ایک ہفتے میں مل جائیں گے ۔۔۔۔
میں نے سلیم کو میسج کیا اور بہادر بن کر دھمکانے کی کوشش کی کہ مجھے عام لڑکی نا سمجھو میں یہ کر دوں گی وہ کر دوں گی ۔۔۔۔ اس نے کہا بی بی تم نے پیسے لیے ہیں جو کہ واپس کرنے ہیں اور میں لے کر رہوں ےا چاہے جو بھی کرنا ہے کرو جو وقت تم نے دیا تھا اس میں واپس نا دیئے تع ثبوت دیکھا کہ تمہارے گھر والوں سے بات کروں گا ۔۔۔۔ اس نے میسج پہ بار بار ایک ہی بات کی ۔۔۔ اور میسج پہ کوئ ایسا ثبوت نہیں چھوڑا جو میں کسی کو دیکھا کر خود کو بے گناہ ثابت کر سکتی ۔۔۔۔ وہ ہمیشہ غلط ڈائریکشن میں میسج لکھتا کہ جب تم کاروبار کرتی تھی تب بڑی خوش تھی اور اب جب میری شرط پوری نہیں کی اور میں پیسے وآپس مانگتا ہوں تو مجھے دھمکیاں دیتی ہو ۔۔۔۔ اس طرح کی باتیں لکھتا تھا جس سے صاف نظر آتا تھا کہ میرا اس کے ساتھ کوی غلط ریلیشن تھا 🥹🥹
بحر حال تھک ہار کر میں نے اس شخص سے وہی وقت مانگ لیا جو شگو نے مجھے پیسے واپس کرنے کا بولا تھا ۔۔۔۔ ایک ہفتہ گزر گیا شگو نے پیسے واپس نہیں کیے الٹا میکے چلی گئ 🥹🥹
سلیم مجھے بار بار تنگ کرتا کہ میرے پیسے واپس دو یا شرط پوری کرو میں اسے کہتی جھوٹ کیوں بولتے ہو کوئ شرط کب تھی ہمارے بیچ ۔۔۔۔ وہ کہتا ٹھیک ہے مجھے پیسے تو واپس دو ۔۔۔
میں نے اسے بتایا کہ شگو آئے گی تو پیسے لے دوں گی وہ بڑا مشکل مانا ۔۔۔۔ اس طرح کرتے کرتے دو مہینے گزر گئے شگو نے مجھے پیسے نا دئیے ہر بار کہتی کہ کل دیتی ہوں ۔۔۔۔
ایک دن میں اپنے شوہر کے ساتھ کہیں باہر جا رہی تھی کہ میں نے شگو کو اس کے گھر سے نکلتے دیکھا ۔۔۔۔ اگلے دن میں شگو کے گھر گئ اور پوچھا کہ کیا ماجرہ تھا آپ کل وہاں کیوں گئیں تھیں اس کی امی اور بہں بھی یہاں نہیں ہیں ۔۔۔۔ شگو نے ٹال مٹول کی اور کہا کہ تمہارے لیے گئ تھی اس سے وقت لینے ۔۔۔۔۔
تین دن بعد میں شگو کے گھر گئ تو مجھے پتہ چلا کہ شگو اور وہ دونوں بہت برے ریلشن میں ہیں اور یہ بات مجھے باتوں ہی باتوں میں شگو کی ننر نے بتائ جبکہ اس کی نند کو ان ساری باتوں کا علم نہیں تھا ۔۔۔۔ شگو کی نند نے صرف شگو کی چغلی کرتے ہوئے مجھے بتایا کہ اسے شک ہے کہ وہ اور سلیم آپس میں ٹھیک نہیں ہیں ۔۔۔۔۔ میں سارا معاملہ اسی دن سمجھ گئ کہ یہ ساری کھیل ان دونوں نے مل کر رچائ تھی 🥹🥹 دوسرے کیمرے سے وہ ویڈیو بنانے والی بھی شگو ہی تھی 🥹🥹
میں نے شگو سے معاملہ میں بات کی تو شگو مکر گئ اور کہنے لگی اپنے گناہ کا الزام مجھ پر نا لگاؤ اور پیسوں کے معاملے میں بھی مجھے کہنے لگی جب آئیں گے تو دے دوں گی جاؤ جو کرنا ہے کرو🥹🥹🥹
میں اس دن شدید روی مگر رونا حل نہیں تھا۔۔۔۔۔
جاری ہے
|
||
|
strong beti
الحمدللہ! سورۃ الفتح کی نئی تلاوت اپلوڈ ہو گئی ہے ❤️
"فتح مبین" - کھلی فتح کی خوشخبری سننے کے لیے ابھی دیکھیں
Link:
https://youtu.be/F0fozGXC-qI
|
||
Friends
Channel Comments
|
anasumardesigns7
(2 years ago)
Mashallah
|
|
strongbeti
(2 years ago)
Theks for watching
|
Add comment


































