𝐈𝐐𝐑𝐀𝐑 𝐇𝐔𝐒𝐒𝐀𝐈𝐍 𝐊𝐇𝐔𝐇𝐀𝐖𝐀𝐑
𝐈𝐐𝐑𝐀𝐑 𝐇𝐔𝐒𝐒𝐀𝐈𝐍 𝐊𝐇𝐔𝐇𝐀𝐖𝐀𝐑's Channel
 
 
Jeddah city saudi Arabia Beautiful sharing
66
ZAKAT KE MASAIL PART 2
51
Shab E Juma Short video
46
Imam Hussain A.s Ki Shahdat
42
cute baby my czn fazal Muhammad cute kids
40
Jazan City Saudi Arabia
39
Short
37
JAZAN_BEACH SAUDI ARABIA
36
Norway Oslo City Tour winter Beautiful view
35
Maka Enter time kuch yadgar video 2021/4/12
35
Oslo Norway Sentor beautiful view
33
Ahad Al Masarha Jazan Saudi Arabia
29
 
All video
Quran
SHORT CLIP
Live
All Video
Old playlist
🆕 short video
New 🆕
Shakeel playlist
 
𝐈𝐐𝐑𝐀𝐑 𝐇𝐔𝐒𝐒𝐀𝐈𝐍 𝐊𝐇𝐔𝐇𝐀𝐖𝐀𝐑
Your channel viewers will see links here, including "subscribe" and "add as friend".
Profile
 
Name
𝐈𝐐𝐑𝐀𝐑 𝐇𝐔𝐒𝐒𝐀𝐈𝐍 𝐊𝐇𝐔𝐇𝐀𝐖𝐀𝐑
Description
iqrar8169@gmail.com
‏رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً ۚ إِنَّكَ أَنتَ الْوَهَّابُ

‏یاالله! ہم تجھ سے اپنے تمام گناہوں کی معافی چاہتے ہیں تو ہمارے چھوٹے بڑے، کھلے چھپے، جانے انجانے گناہوں کو بخش دے اور معاملات میں ہم سے ہونے والی کمی و زیادتی کو معاف فرما کر انکی ہمارے لئے اصلاح کر دے، اپنی رحمت سے ہمیں اور ہمارے ماں باپ کو بخش دے

‏{رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وفِي الآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ

‏يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِك أَسْتَغِيثُ ، أَصْلِحْ لِي شَأْنِي كُلَّهُ ، وَلَا تَكِلْنِي إلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ

للَّهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَّآلِ مُحَمَّدٍ وَّعَجِّلْ فَرَجَهُمْ وَالْعَنْ أَعْدَائَهُمْ اَجْمَعِيْن





iqrar8169@gmail.com





iqrar8169@gmail.com




Subscribers
2.84K
Subscriptions
Recent Activity  
𝐈𝐐𝐑𝐀𝐑 𝐇𝐔𝐒𝐒𝐀𝐈𝐍 𝐊𝐇𝐔𝐇𝐀𝐖𝐀𝐑 🌷 *بسمِْ ﺍﻟﻠَّﻪِﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰنِ ﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢ*🌷 ☀ *حُسینی کیلنڈر* ☀ 🪷 *اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ* 🌹 *أَللّهُمَّ ارْزُقْنی شَفاعَةَ الْحُسَیْنِ یَومَ الْوُرُودِ* 🌹 *اَلسَّلامُ عَلَيْكَ ياحُجَّةَاللّٰهِ عَلٰی خَلْقِهِ* *🌼 ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﻳَﺎﻣَـــــﻮْﻟَﺎﻱَ ﻳَﺎﺻَــﺎﺣِﺐَ ﺍﻟـــﺰَّﻣَﺎﻥِ ﺃَﺩْﺭِﮐْﻨِـــﯽ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ* 🤲 *آٸے حُجّتِ خُدا جلدی آٸیں* 💚 *آج کا دن ➖ جمعة المبارک* 🌙 *18 ربیع الثّانی 1445 ھجری* ☀ *03 نومبر 2023 عیسوی* ⭐ *20 کاتک 2080 بکرمی* 🌙 *آج 18 ماہِ ربیع الثّانی کادن نیک ہے* 🌺 جناب پیغمبر اسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمانِ مقدس ہےکہ: *جمعہ تمام دنوں کاسردار ہےاور عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ سےافضل ہے* 🪷 *گروپ/چینل العصر اسلامک سروس (ایڈمنز) کیطرف سےتمام مؤمنین ومؤمنات کو روزِ جمعہ مبارک ہو* ✋ *لبیک یاحسین علیہ السلام* کہ میں وقت نکال کر دینی کتابوں کا مطالعہ کرتا/کرتی ہوں۔ 🌺 *القرآن الحکیم* 🌺 پارہ: 13 وَمَاۤ اُبَرِّی سُورةُالرَّعْدُ 13(مکی)پارہ 13، رکوع 6 کل آیات 43 آیت 11 *لَہٗ مُعَقِّبٰتٌ مِّنۡۢ بَیۡنِ یَدَیۡہِ وَمِنۡ خَلۡفِہٖ یَحۡفَظُوۡنَہٗ مِنۡ اَمۡرِاللّٰہِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ لَایُغَیِّرُ مَابِقَوۡمٍ حَتّٰی یُغَیِّرُوۡا مَابِاَنۡفُسِہِمۡ ؕ وَاِذَاۤ اَرَادَ اللّٰہُ بِقَوۡمٍ سُوۡٓءًا فَلَا مَرَدَّ لَہٗ ۚ وَمَا لَہُمۡ مِّنۡ دُوۡنِہٖ مِنۡ وَّالٍ﴿۱۱﴾* *اصلاح احوال کادوام نعمت سےربط* *انسان کی حفاظت میں عمل کاکردار* *فساداحوال کازوال نعمت سےربط* ۱۱۔ ہر شخص کے آگےاور پیچھے یکےبعد دیگرے آنےوالے پہرےدار ( فرشتے) مقرر ہیں جو بحکم خدا اسکی حفاظت کرتےہیں، اللّٰه تعالیٰ کسی قوم کاحال یقینا اس وقت تک نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنی حالت کو نہ بدلے اور جب اللّٰه تعالیٰ کسی قوم کو برےحال سےدوچار کرنےکا ارادہ کر لےتو اس کےٹلنے کی کوئی صورت نہیں ہوتی اور نہ ہی اللّٰه تعالیٰ کےسوا انکا کوئی مددگار ہوتا ہے۔ قارئین محترم! فرشتوں کی ایک جماعت ہےجن کےذریعے انسان کی محافظت کا ذمہ اللّٰه تعالیٰ نےلیا ہےلیکن انسان کو اسکے اپنےاعمال وحرکات کےاثرات سے بچانے کاذمہ نہیں لیا۔ اس میں تو انسان کا اپنا عمل تقدیر ساز ہے۔ ▪️ حالات میں تغیر کی دو صورتیں ممکن ہیں: اصلاح احوال کیصورت میں دوام نعمت۔ اس صورت کےبارے میں یہ آیت ایک ضابطہ قائم کرتی ہےکہ جب تک اصلاح احوال موجود ہےاس صورت میں اللّٰه تعالیٰ کوئی تبدیلی نہیں لائےگا، جب تک لوگ خود تبدیلی نہ لائیں۔ فساد احوال کی صورت میں زوال نعمت۔ متعدد آیات اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ ظلم کا نتیجہ ہلاکت اور گناہوں کا نتیجہ ذلت و خواری ہے۔ تاہم یہ لطف خداوندی ہےکہ اس نتیجہ کو لازمی قرار نہیں دیا بلکہ بعض حالات میں در گزر فرماتا ہے: *وَلَوْ يُؤَاخِذُ اللہُ النَّاسَ بِظُلْمِہِمْ مَّا تَرَكَ عَلَيْہَا مِنْ دَاۗبَّۃٍ* (نحل: 61) اگر اللّٰه لوگوں کا انکے ظلم پر مؤاخذہ فرماتاتو روئے زمین پر کوئی جاندار نہ چھوڑتا۔ 🌺 مولا امام زین العابدین علیہ السّلام فرماتےہیں: وہ گناہ جو نعمات کو تبدیل کر دیتےہیں وہ لوگوں پر ظلم اور اللّٰه تعالیٰ کی ناشکری اور ان نیک کاموں کاترک کرناہے جو انسان کےمعمولات میں شامل ہو چکے ہوتےہیں۔ قارئین محترم! معقبات معقبہ کی جمع ہےاور من امراللّٰه میں من بمعنی باء ہےجس سےفرشتوں کی وہ جماعت مراد ہےجو یکےبعد دیگرے اللّٰه تعالیٰ کےحکم سےانسان کی حفاظت پر مامور ہے۔ یہ فرشتےانسان کے آگے پیچھے رہتےہیں دو دن میں اور دو رات میں یکےبعد دیگرے انکی ڈیوٹی تبدیل ہوتی رہتی ہےاور علی الصبح چاروں اکٹھے ہوتےہیں۔ 🌺 امیرالمؤمنین امام علی ابنِ ابی طالب علیہ الصلاۃ والسّلام فرماتےہیں: اللّٰه تعالیٰ نے ہر انسان کیساتھ کچھ فرشتےمقرر کر رکھےہیں جو ہلاکتوں سےاسکی حفاظت کرتےہیں ہاں البتہ جب قضاوقدر کاخاص وقت آ جائےتو پھر وہ درمیان سےہٹ جاتےہیں۔ 🌺 ابوجعفر امام محمد باقر علیہ السّلام فرماتےہیں: اس سےوہ محافظ فرشتےمراد ہیں جو انسان کو کنویں میں گرنے، یا اس پر دیوار کےگرنے یا کسی اور بلاومصیبت میں گرفتار ہونے سے حفاظت کرتےہیں۔ ہاں البتہ جب قضاء حتمی کاوقت آ جائےاور اللّٰه تعالیٰ اسےکسی مصیبت میں مبتلا کرنیکا فیصلہ کرلے تو وہ سامنے سےہٹ جاتےہیں۔ 🌸 کعب سےروایت ہےکہ: اگر اللّٰه تعالیٰ نےیہ محافظ مقرر نہ کیے ہوتےتو جنات تمہیں اچک کرلے جاتے۔ قارئین محترم! الغرض یہ ملائکہ محافظین انسان کی دنیاوآخرت کی افتوں، بلاؤں اور ہلاکتوں سےحفاظت کرتےہیں، روزمرہ کا مشاہدہ شاہد ہےکہ انسان ایک پیش آمدہ مصیبت اور ہلاکت سےبال بال بچ جاتا ہےاور دیکھنےوالے حیران ہوتےہیں کہ اس حادثہ سےبچنےکی کوئی امید نہ تھی یہ سب کچھ انہی خدائی پہریداروں کی نگہبانی کا نتیجہ ہے۔ 🔘 *آیت کاپیغام* 1۔ اللّٰه تعالیٰ نےانسان کو آزاد نہیں چھوڑا۔ 2۔ اللّٰه تعالیٰ انسان کی ناگہانی حوادث سےحفاظت فرماتاہے نہ ان حوادث سےجن کیلئے انسان خود زمین ہموار کرتاہے۔ 3۔ مختلف قسم کےخطرات وحوادث انسان کو ہروقت گھیرےمیں لئے ہوتےہیں۔ 4۔ جب اللّٰه تعالیٰ انسان کو کوئی نعمت عطا فرماتاہے تو اس وقت تک واپس نہیں کرتا جب تک وہ ناشکری نہ کرے۔ 5۔ بخت ومال ودولت وغیرہ کیلئے فال ونجوم کو معیار نہ بنائیے تمہاری تقدیر تمہارے اپنےہاتھوں میں ہے۔ 6۔ ارادہ الہٰی ہر ارادے سےبالاتر ہے۔ 💖 *نسبت روزِ جمعہ* آج کا دن *مولا امام زمانہ عجل اللّٰه تعالی فرجه الشریف سے منسوب ھے* 💛 *آج کے دن کی نمازیں* 💠 *پہلی نماز* قاٸدالغرالمحجلین امام الراکعین مولا علی علیہ الصلاةوالسلام فرماتے ہیں: نماز روز جمعہ چھ رکعت ہے۔ اس نماز کے پڑھنے والے کو اللّٰه تعالی جنت میں ہزار درجے بلندی عطا فرماٸے گا۔ ⬅ اس کا وقت طلوعِ آفتاب کے ایک گھنٹہ بعد ہے۔ مثلاً اگر طلوع آفتاب صبح 7 بجے ہے تو نماز کا وقت 8 بجے ہوگا۔ ⬅ دو دو رکعت کر کے نماز پڑھنی ہے۔ ⬅ دو رکعت نماز روزِ جمعہ پڑھتا/پڑھتی ہوں قُربةًاِلی اللّٰه۔ ⬅ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد جو سورہ یاد ہو پڑھیں۔ 💠 *دوسری نماز* یعسوب الدین، انزع البطین مولا امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں: جمعہ کے دن 4 رکعت نماز بجا لاٸیں۔ ⬅ دو ، دو رکعت کر کے پڑھنی ہے۔ ⬅ دو رکعت نماز روزِ جمعہ پڑھتا / پڑھتی ہوں قُربةً الی اللّٰه۔ ⬅ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد 15 پندرہ مرتبہ آیت الکرسی پڑھیں۔ ⬅ نماز کے 70 مرتبہ پڑھیں۔ *أَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ رَبّی وَاَتُوبُ اِلَیہ* ⬅ اور 50 مرتبہ پڑھیں۔ *لَاحَولَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّابِاللّٰہ* 💠 *تیسری نماز* مولا امام حسن عسکری علیہ السلام اپنے آباۓ طاہرین علیھم السلام سے ارشاد فرماتے ہیں: جمعہ کے دن طلوع آفتاب سے لیکر زوال آفتاب تک 4 رکعت نماز پڑھیں۔ ⬅ دو ، دو رکعت کر کے پڑھنی ہے۔ ⬅ دو رکعت نماز روزِ جمعہ پڑھتا / پڑھتی ہوں قُربةً الی اللّٰه۔ ⬅ پہلی اور دوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ الملک اور سورہ حٰم سجدہ کی تلاوت کریں۔ ⬅ حق تعالی نماز پڑھنے والے کو جنت میں داخل کریگا، اس خاندان کیلٸے اسکی شفاعت قبول فرماٸیگا، اسکو قبر تنگی اور حشر کی ہولناکیوں سے محفوظ رکھے گا۔ 💠 *نماز شبِ ہفتہ* جناب پیغمبر اسلام صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم فرماتےہیں: جو شخص یہ نماز پڑھےتو اللّٰه تعالیٰ اسے اور اسکےوالدین کو بخش دیگا اور اسے ان افراد میں شمار کریگا جنکی شفاعت محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کرینگے۔ ➖ نماز چار رکعت ہے جو دو دو رکعت کرکے پڑھنی ہے۔ ➖ دو رکعت نماز شبِ ہفتہ پڑھتا/پڑھتی ہوں قُربَةًاِلَی اللّٰه۔ ➖ ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورہ الحمد، تین مرتبہ آیت الکرسی اور ایک مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں۔ 💙 *آج کے اذکار* 💥 *اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ 100 مرتبہ* 💥 *یَا ذُاالجَلَالِ وَالاِکرَام 1000 مرتبہ* 💥 *یَا نُورُ 256 مرتبہ* 💜 *عمل براٸے حاجات* آج کے دن نماز جمعہ یا عصر کے بعد 500 مرتبہ یہ تسبیح تلاوت کریں۔ یا ہر نماز کے بعد دس مرتبہ پڑھیں۔ ➖ انشاء اللّٰه تعالیٰ تمام نیک حاجات کیلٸے مجرب ہے۔ 🌸 *اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلَی الحُجَّةِ بنِ الحَسن علیہ السّلام* 📚 *فقہ سے آگاہی* بمطابق فتاویٰ مرجع جہان تشیع آیت اللّٰه العظمیٰ اعلم سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف۔ 💠 *مسافر کےروزوں کےاحکام* *مسئلہ 1687* اگر کوئی شخص مستحب روزےکی منت مانےلیکن اس کیلئےدن معین نہ کرےتو وہ شخص سفر میں ایسا منتی روزہ نہیں رکھ سکتا۔ لیکن اگر منت مانےکہ سفر کےدوران ایک مخصوص دن روزہ رکھےگا تو ضروری ہےکہ وہ روزہ سفر میں رکھےنیز اگر منت مانےکہ سفر میں ہو یا نہ ہو ایک مخصوص دن کاروزہ رکھےگا تو ضروری ہےکہ اگرچہ سفر میں ہو تب بھی اس دن کاروزہ رکھے۔ *مسئلہ 1688* مسافر طلب حاجت کیلئے 3 دن مدینہ منورہ میں مستحب روزہ رکھ سکتاہے اور احتیاط لازم یہ ہےکہ وہ 3 دن بدھ، جمعرات اور جمعہ ہوں۔ *مسئلہ 1689* کوئی شخص جسےیہ علم نہ ہوکہ مسافر کا روزہ رکھنا باطل ہے، اگر سفر میں روزہ رکھ لےاور دن ہی دن میں اسے حکم مسئلہ معلوم ہو جائےتو اسکا روزہ باطل ہے۔ لیکن اگر مغرب تک حکم معلوم نہ ہوتو اسکا روزہ صحیح ہے۔ *مسئلہ 1690* اگر کوئی شخص یہ بھول جائےکہ وہ مسافر ہےیا یہ بھول جائےکہ مسافر کاروزہ باطل ہوتاہے اور سفر کےدوران روزہ رکھ لےتو احتیاط لازم کی بناپر اسکا روزہ باطل ہے۔ ♣ *گھر سےناراض ہوکر جانیوالےکی واپسی* سُورَہ وَالضُّحٰی کو 41 مرتبہ پڑھیں اور پھر اس سورہ کو ایک سفید کورےکاغذ پر لکھیں جب آیت 7 *وَوَجَدَکَ ضَآلًّا فَہَدٰی﴿۷﴾* پر پہنچیں تو اس سے آگےگھر سےناراض ہوکر جانیوالے کانام لکھیں اور سورہ مکمل کرکے قرآن مجید میں رکھ دیں۔ ان شاءاللّٰه تعالیٰ وہ واپس آ جائیگا۔ 📖 *آج کا فرمان* جناب پیغمبر اسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم فرماتےہیں: *جو شخص اپنی تھوک کو حقِ مسجد کی تعظیم کی خاطر نگل لےتو اللّٰه تعالیٰ اسکے اس تھوک کو اسکے بدن کی صحت قرار دیگا اور یہ اسکے جسم پر آنیوالی بلاؤں سے محفوظ رہنےکا ذریعہ بن جائیگا۔* 🪷 *اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ* (3 years ago)
 
 
𝐈𝐐𝐑𝐀𝐑 𝐇𝐔𝐒𝐒𝐀𝐈𝐍 𝐊𝐇𝐔𝐇𝐀𝐖𝐀𝐑 ‏اور اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ باندھے جبکہ اسے اسلام کی طرف بلایا جارہا ہو؟ اور اللہ ایسے ظالم لوگوں کو ہدایت تک نہیں پہنچاتا۔ (سورة الصف - 7) ‏اللہ سے اس کے وہی بندے ڈرتے ہیں جو علم رکھتے ہیں (فاطر 28) ‏اور کسی برائی کا بدلہ اسی جیسی برائی ہے۔ پھر بھی جو کوئی معاف کردے، اور اِصلاح سے کام لے تو اُس کا ثواب اللہ نے ذمے لیا ہے یقینا وہ ظالموں کو پسند نہیں کرتا (سورۃ الشورٰی) ‏اور جان لو کہ بےشک تمھارے مال اور تمھاری اولاد آزمائش ہیں (الانفال 28) ‏اے ایمان والو! یہود و نصاری کو دوست نہ بناؤ وہ آپس میں ایک دوسرے کے دوست ہیں۔ (المائدہ 51) ‏اور (مسلمانو!) جس قدر طاقت اور گھوڑوں کی جتنی چھاؤنیاں تم سے بن پڑیں، ان سے مقابلے کے لیے تیار کرو، جن کے ذریعے تم اللہ کے دُشمن اور اپنے (موجودہ) دشمن پر بھی ہیبت طاری کرسکو، اور ان کے علاوہ دوسروں پر بھی جنھیں ابھی تم نہیں جانتے، (مگر) اللہ انہیں جانتا ہے۔ ﴿سورۃ الانفال،۶۰﴾ (3 years ago)
 
 
𝐈𝐐𝐑𝐀𝐑 𝐇𝐔𝐒𝐒𝐀𝐈𝐍 𝐊𝐇𝐔𝐇𝐀𝐖𝐀𝐑 ‏سورہ البقرۃ آیت نمبر 6 اِنَّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا سَوَآءٌ عَلَیۡہِمۡ ءَاَنۡذَرۡتَہُمۡ اَمۡ لَمۡ تُنۡذِرۡہُمۡ لَا یُؤۡمِنُوۡنَ ترجمہ: بیشک وہ لوگ جنہوں نے کفر اپنا لیا ہے (٧) ان کے حق میں دونوں باتیں برابر ہیں، چاہےآپ ان کو ڈرائیں یا نہ ڈرائی وہ ایمان نہیں لائیں گے ‏سورہ البقرۃ آیت نمبر 7 خَتَمَ اللّٰہُ عَلٰی قُلُوۡبِہِمۡ وَ عَلٰی سَمۡعِہِمۡ ؕ وَ عَلٰۤی اَبۡصَارِہِمۡ غِشَاوَۃٌ ۫ وَّ لَہُمۡ عَذَابٌ عَظِیۡمٌ ‏ترجمہ: اللہ نے ان کے دلوں پر اور ان کے کانوں پر مہر لگادی ہے اور ان کی آنکھوں پر پردہ پڑا ہوا ہے اور ان کے لئے زبردست عذاب ہے۔ ‏سورہ البقرۃ آیت نمبر 8 وَ مِنَ النَّاسِ مَنۡ یَّقُوۡلُ اٰمَنَّا بِاللّٰہِ وَ بِالۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ وَ مَا ہُمۡ بِمُؤۡمِنِیۡنَ ترجمہ: کچھ لوگ وہ ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر اور یوم آخرت پر ایمان لے آئے، حالانکہ وہ (حقیقت میں) مومن نہیں ہیں ‏سورہ البقرۃ آیت نمبر 9 یُخٰدِعُوۡنَ اللّٰہَ وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا ۚ وَ مَا یَخۡدَعُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡفُسَہُمۡ وَ مَا یَشۡعُرُوۡنَ ؕ ‏ترجمہ: وہ اللہ کو اور ان لوگوں کو جو (واقعی) ایمان لاچکے ہیں دھوکا دیتے ہیں اور (حقیقت تو یہ ہے کہ) وہ اپنے سوا کسی اور کو دھوکا نہیں دے رہے لیکن انہیں اس بات کا احساس نہیں ہے ‏سورہ البقرۃ آیت نمبر 10 فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ مَّرَضٌ ۙ فَزَادَہُمُ اللّٰہُ مَرَضًا ۚ وَ لَہُمۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌۢ ۬ۙ بِمَا کَانُوۡا یَکۡذِبُوۡنَ ‏ترجمہ: ان کے دلوں میں روگ ہے چنانچہ اللہ نے ان کے روگ میں اور اضافہ کردیا ہے اور ان کے لئے دردناک سزا تیار ہے، کیونکہ وہ جھوٹ بولا کرتے تھے (3 years ago)
 
 
𝐈𝐐𝐑𝐀𝐑 𝐇𝐔𝐒𝐒𝐀𝐈𝐍 𝐊𝐇𝐔𝐇𝐀𝐖𝐀𝐑 ‏بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ ترجمہ: شروع اللہ کے نام سے جو سب پر مہربان ہے، بہت مہربان ہے سورہ البقرۃ آیت نمبر 1 الٓـمّٓ ۚ﴿۱﴾ ترجمہ: الم (١) ‏سورہ البقرۃ آیت نمبر 2 ذٰلِکَ الۡکِتٰبُ لَا رَیۡبَ ۚۖۛ فِیۡہِ ۚۛ ہُدًی لِّلۡمُتَّقِیۡنَ ۙ﴿۲﴾ ترجمہ: یہ کتاب ایسی ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں (٢) یہ ہدایت ہے ان ڈر رکھنے والوں کے لئے (٣) ‏سورہ البقرۃ آیت نمبر 3 الَّذِیۡنَ یُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡغَیۡبِ وَ یُقِیۡمُوۡنَ الصَّلٰوۃَ وَ مِمَّا رَزَقۡنٰہُمۡ یُنۡفِقُوۡنَ ۙ﴿۳﴾ ترجمہ جو بےدیکھی چیزوں پر ایمان لاتے ہیں(٤)اور نماز قائم کرتے ہیں اور جو کچھ ہم نے انہیں دیا اس میں سے (اللہ کی خوشنودی کے کاموں میں) خرچ کرتے ہیں۔ ‏سورہ البقرۃ آیت نمبر 4 وَ الَّذِیۡنَ یُؤۡمِنُوۡنَ بِمَاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡکَ وَ مَاۤ اُنۡزِلَ مِنۡ قَبۡلِکَ ۚ وَ بِالۡاٰخِرَۃِ ہُمۡ یُوۡقِنُوۡنَ ؕ﴿۴﴾ : ‏سورہ البقرۃ آیت نمبر 5 اُولٰٓئِکَ عَلٰی ہُدًی مِّنۡ رَّبِّہِمۡ ٭ وَ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ ﴿۵﴾ ترجمہ: یہ ہیں وہ لوگ جو اپنے پروردگار کی طرف سے صحیح راستے پر ہیں اور یہی وہ لوگ ہیں جو فلاح پانے والے ہیں۔ (3 years ago)
 
 
Friends
Channel Comments
billufamilyvolgs9466 (4 years ago)
Mashallha nice sharing
DesiSimpleandvlog (4 years ago)
MashaAllah subhanAllah great sharing beautiful
the_worlds_styles (4 years ago)
MashaAllah yaseen mubarik beautiful qerat
lifeofirna (4 years ago)
Like 28 mashllah
LifeStyleWithBano (4 years ago)
MA SHA ALLAH
ماشاءاللّٰه ماشاءاللّٰه
Fatimas-Universe-101 (4 years ago)
MashaAllah subhanAllah
Mashaallah subhanallah
fashion6265 (4 years ago)
Assalam o alaikum bhai
USAPakVlogs (4 years ago)
Very nice premier , May Allah accept from you Ameen 🏻🏻
fmcuisine4359 (4 years ago)
MashaAllah
ZINDGIGULZARHAI (4 years ago)
MashAllah subhnAllah jazakAllah
multanitarkaa (4 years ago)
MA SHA ALLAH great sharing. Allah Pak apko Boht kamyab kry Ameen sum Ameen ️ beautiful recitation
aymanbaji6199 (4 years ago)
Ma sha Allah
mehaktravel (4 years ago)
Subhan Allah
zaibaspassionuk2406 (4 years ago)
Mashallah
jaffrisister3765 (4 years ago)
MASHALLAH
bilojhelumvlogs7544 (4 years ago)
Mashallah beautiful sharing
JuttVeerBlogger (4 years ago)
Assalam u Alaikum
asmasajjad1890 (4 years ago)
‏لوگو اللہ کا وعدہ یقیناً برحق ہےلہذا دنیا کی زندگی تمہیں دھوکےمیں نہ ڈالےاور نہ وہ بڑا دھوکےباز تمھیں اللہ کےبارےمیں دھوکہ دینےپائے